کھاریاں پریس کلب میں کھاریاں اور گلیانہ کے صحافیوں کا خصوصی اجلاس

کھاریاں (جبار علی ساگر ) کھاریاں اور گلیانہ کے صحافیوں کا خصوصی اجلاس کھاریاں پریس کلب میں ہوا مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔ خصوصی اجلاس میں صدر کھاریاں پریس کلب زمان احسن ، صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری و دیگر صحافیوں نے باہمی امور اور بالخصوص گلیانہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری وحید عزیز کیساتھ پولیس ملازم کے ناروا رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس سیال اور تحصیلدار کھاریاں میاں نذیر احمد نے بھی صحافیوں سے ملاقات کی ۔ تحصیلدار کھاریاں نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ کا ذمہ دار پولیس تھا ۔ جس کے خلاف ہم نے اعلیٰ حکام کو بھی رپورٹ دی ۔ اور میں صحافی بھائیوں سے معذرت خواہوں ۔ جس پر معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ۔ اس موقع پر کھاریاں پریس کلب کے چیئرمین سید تنویر نقوی ، جنرل سیکرٹری چوہدری انور چوہان ، سینئر صحافی اعجاز مرزا، نائب صدر جبارساگر ، فنانس سیکرٹری ملک علی ظفر ، لالہ الفت حسین اور گلیانہ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ عزیز الرحمن مجاہد ، جنرل سیکرٹری وحید نذیر ، سینئر نائب صدر عبدالغفور مرزا ، نائب صدر مُحمد شہباز ، سیکرٹری انفارمیشن شہباز ہاشمی ، شفقت بٹ ، وقاص بھٹی بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں