لالہ موسیٰ (محمد کامران)تھانہ رحمانیہ کے علاقہ سے اغواء ہونے والی کمسن بچی کو پولیس نے 72گھنٹوں کے اندربحفاظت بازیاب کروا لیا۔2خواتین سمیت 4اغواء کار گرفتار . تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقہ گندرہ کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی بیٹی جس کی عمر 14سال ہے جوکہ گھر سے باہر گئی تھی اور کافی دیر واپس نہ آئی جس کے متعلق تشویش لاحق ہوئی اور بچی کی تلاش شروع کی جو نہ مل سکی۔جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ SIشبیر باجوہ نے بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ رحمانیہ میں مقدمہ درج کر کے وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات عمر سلامت کو دی جنہوں نے معاملہ کی حساسیت کی پیش نظر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ میاں افضال، ایس ایچ اوتھانہ رحمانیہ SIشبیر باجوہ اور انچارج چوکی ماڈل ٹاون ASIعبدالمناف پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر انہیں ہدائیت جاری کی کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر بچی کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔جس پر ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے72گھنٹوں کے اندر واردات میں ملوث 2خواتین سمیت 4اغواء کاروں کو ٹریس کر کے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد گرفتار کر لیا۔ جبکہ بچی کو گوجرنوالہ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ملز مان میں 1۔ عمران ولد برکت علی سکنہ لاہور 2۔ غلام محی الدین عرف ہمایوں ولد محمد نذیر حسین سکنہ سیدا گول 3۔ عاصمہ زوجہ غلام محی الدین 4۔ حنا اعجاز دختر اعجاز احمد سکنہ گوجرنوالہ شامل ہیں۔جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عمران جو کہ رکشہ چلاتا ہے نے بچی کو گھر کے باہر سے رکشہ پر بٹھایا اور ہریہ والا کے قریب رہایش پذیر غلام محی الدین اور اسکی بیوی کے حوالے کر دیا جنہوں نے بچی آگے ملزمہ حنا اعجاز دختر اعجاز احمد سکنہ گوجرنوالہ کو دے دی۔ گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔ بچی بحفاظت بازیاب کروانے پر بچی کے والدین نے ڈی پی او گجرات اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا