24گھنٹوں میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے صحت یاب ہونے پر 7مریض ڈسچارج

لالہ موسیٰ (محمد کامران) ضلع میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 406ہے، 24گھنٹوں میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے صحت یاب ہونے پر 7مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے، ابتک کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 15732ڈوز لگائی جاچکی ہیں، یہ تفصیلات فوکل پرسن/ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بریفنگ کے دوران بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کرونا ٹیسٹ کرانیوالے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، ابتک 90ہزار افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، 5673پازیٹو کیسز میں سے 5168صحت یاب ہو چکے ہیں، پہلی لہر سے تیسری لہر تک ضلع میں 99کرونا مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات کیلئے حکومت نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 19118خوراکیں فراہم کی ہیں، اس وقت 3381ڈوز موجود ہیں جبکہ مزید ویکسین کی فراہمی کیلئے حکومت کو درخواست کی گئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں اس وقت 40کنفرم اور 74مشتبہ مریضوں سے کرونا وارڈ میں 114مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں