بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کی نرسریاں ہیں: چوہد ری قمرزمان کائرہ

لالہ موسیٰ(محمد کامران) صدر پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمرزمان کائرہ کی دفتر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ آمد،انہوں نے سپریم کورٹ سے بحالی پر چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ اور کونسلران کو مبارکباددی،اس موقع پر پارٹی عہدیداران اور ممتاز سیاسی،سماجی شخصیات،سابق کونسلران بھی موجودتھے،قمرزمان کائرہ نے سپریم کورٹ سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام کی نرسریاں ہیں،بلدیاتی اداروں سے ہی سیاست کاآغازکرنے والے بڑے بڑے عہدوں تک پہنچے،حکومت کو چاہیے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات اور فنڈزدے تاکہ عوام کے مسائل بھرپور اندازمیں حل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں