لالہ موسیٰ میں سستارمضان بازار کی تیاریاں مکمل،آج سے سستارمضان بازار فنکشنل

لالہ موسیٰ(محمد کامران) لالہ موسیٰ میں سستارمضان بازار کی تیاریاں مکمل،آج سے سستارمضان بازار فنکشنل ہوجائے گا،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انورجپہ کی ہدائیت پر تحصیلدار کھاریاں مختار احمد، میونسپل آفیسرریگولیشن وجاہت حفیظ صدیقی کی زیرنگرانی سستارمضان بازارکیلئے اسٹال سجادیے گئے،جہاں آج سے لالہ موسیٰ شہراور گردونواح کے عوام کی سہولت کیلئے سستارمضان بازار اپناکام شروع کردے گا،بتایاجاتاہے کہ سستا رمضان بازار میں 10کلو گرام آٹے کا تھیلہ 375روپے، 20کلو گرا م آٹے کا تھیلہ 750روپے میں دستیاب ہوگا، چینی 65روپے کلو فراہم کی جائے گی جبکہ جن اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی ان میں سبزیاں، دالیں وغیر ہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں