لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کا ماہانہ اجلاس :سویٹ ہوم ،واٹر فلٹر پلانٹ،افطار دسترخوان،یوتھ کونسل کی رجسٹریشن سمیت دیگر امور زیر بحث

لالہ موسیٰ (محمد کامران )لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر محمد تیمور اکرم ہوا اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری انجینئر اسامہ اشرف منہاس نے شروع کی.اجلاس کا اآغاز تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم سے کیا گیا . جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پیش کیا .اجلاس میں تمام احباب نے اپنی اپنی رائے پیش کی متفق طور پر المیہ پیش کیا گیا اس ماہ میں رجسٹریشن کرائی جائیگی. جی ٹی روڈ کریم پور ہ میں واٹر فلٹر پلانٹ کا قیام اس ماہ مکمل کیا جائے گا سویٹ ہوم کا قیام جس میں کم از کم ایک ٹیم کا ہر روز کھانا اور زیادہ سے زیادہ تین ٹائم کا کھانا رہائش گاہ بنائی جائیگی. رمضان المبارک میں ہر روز افطار دسترخوان کا قیام ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جائیگا تنظیمی لٹریچر پمفلٹ کی صورت میں بنایا جائیگا اور اور بلدیہ لالہ موسیٰ کے ساتھ ملکر پورے شہر میں کلین اینڈ گرین مہم کو تیز کیا جائے گا .لالہ موسیٰ بلڈ بینک فی سبیل ناشتہ پوائنٹ اور گرین ریوولوشن کی حالیہ کارکردگی کو سراہا گیا اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا.اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں محمد عثمان عزیز قادری، محمد تیمور اکرم ، شیخ زوہیب جاوید ، اسامہ اشرف منہاس، حسن مبشر ، شمریز احمد قریشی ،عبدالصمد کھوکھر، حاجی زین علی قادری ،ملک مبشر اعوان ،مہر احسان ،بلال چاند، شاہد حاکمی شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں