لالہ موسیٰ (محمد کامران)ماہ رمضان المبارک کے لئے ضلع میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے، رمضان بازاروں میں تمام اشیائے خورد و نوش اوپن مارکیٹ سے 10روپے کلو سستے داموں دستیاب ہونگی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت85روپے فی کلو پر آج سے ہر صورت عملدرآمد ہوگا،20کلو گرام آٹے کا تھیلہ 860روپے میں دستیاب ہوگا، گرانفروشی کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر، ڈی او انڈسٹریز اکرام الحق، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوان اللہ، انجمن تاجراں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ماہ رمضان المبارک کیلئے ضلع گجرات کیلئے چینی کا کوٹہ 3100میٹرک ٹن مقرر کیا ہے، کوٹہ کے تحت ملنے والی چینی گجرات پہنچنا شروع ہو گئی ہے، یہ چینی صرف گھریلو صارفین کیلئے فروخت کی جاسکے گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ جو سٹاکسٹ مقررہ قیمتوں پر چینی فروخت نہیں کریگا یا اپنا سٹاک ڈیکلیئر نہیں کرے گا اسکا سٹاک ضبط کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ارزاں نرخوں پر آٹے کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے، تمام رمضان بازاروں کے باہر ٹرکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلہ 860روپے،10کلو گرام آٹے کا تھیلہ 430روپے میں فروخت ہوگا، رمضان بازاروں میں آٹے کی قیمت حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔ چینی کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 85روپے کلو، رمضان بازار میں 65روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، سپر باسمتی چاول ہول سیل 135روپے، رمضان بازار میں 120 روپے ہوگی، دال چنا باریک ہول سیل 125 روپے کلو،رمضان میں 115 روپے ہوگی، دال چنا موٹی ہول سیل130روپے کلو، رمضان بازارمیں 120 روپے،دال مسور باریک 160روپے رمضان بازار میں 150 روپے،، دال مسور موٹی 135 روپے کلو، رمضان بازار میں 125 روپے کلو،، دال ماش دھلی ہوئی 240روپے کلو، رمضان بازار میں 230 روپے،، دال ماش چھلکا 210 روپے کلو، رمضان بازار میں 200 روپے کلو، دال مونگ دھلی 190 روپے، رمضان بازار میں 180 روپے کلو، دال مونگ چھلکا 175روپے،رمضا ن بازار میں 165 روپے کلو، کالے چنے 125 روپے، رمضا ن بازار میں 115 روپے ، سفید چنے لوکل سندھی 126روپے کلو، رمضان بازار میں 116، سفید چنے کینڈا باریک 130روپے، رمضان بازار میں 120 روپے،بیسن134 روپے کلو،رمضان بازار میں 120 روپے، سرخ مرچ پرنٹ شدہ قیمت کے مطابق، 100گرام روٹی 7 روپے، نان 12روپے، چھوٹا گوشت 900روپے کلو، بڑا گوشت 400 روپے، دودھ 90روپے لٹر، دہی 100 روپے کلو، چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت متعلقہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرے گئی۔