رمضان المبارک تمام مہینوں سے افضل اور بابرکت ہے۔ چودھری شفیق لنگڑیال
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں دو نگا۔
روزہ کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے غریبوں،مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔
کھاریاں (جبار علی ساگر) چودھری شفیق لنگڑیال نے پریس کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ کہ روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں دو نگا ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک نازل کیا اس مہینہ کی برکتوں اور رحمتوں کو سمٹنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا تقدس و احترام ہر مسلمان پر قرض ہے۔ روزہ کی اصل روح کو پانے کیلئے اور حقیقی ثواب حاصل کرنے کیلئے روزہ رکھنے کی تمام شرائط پوری کرنا ہو گی۔ رمضان المبارک برکتوں،رحمتوں والا مہینہ ہے اس مہینہ میں عبادت کا ثواب دوسرے مہینوں کی نسبت 70گنا زیادہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنکھ،کان،منہ حتیٰ کہ جسم کے ہر حصے کا روزہ ہوتا ہے۔اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے رز ق میں اضافہ فرما دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو تقویٰ کا درس دیتا ہے۔رمضان المبارک تمام مہینوں سے افضل اور بابرکت ہے روزہ جسم کی زکوٰۃ ہے۔رمضان المبارک میں ہمیں اپنے ارد گرد غریبوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس ماہ کو پالیتے ہیں اور اس کا ادب و احترام کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو روزہ کی حقیقی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے غریبوں،مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ رمضان المبارک میں جتنی زیادہ عبادت کرینگے۔اتنا ہی اللہ تعالیٰ اس کا اجر عطا فرمائیں گے۔