پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں لیول ون امپائرنگ کورس کا اعلان کردیا، کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور اسکول کرکٹ کی سطح پر امپائرنگ کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق امیدواروں کو کورس کے ابتدائی 3 روز امپائرنگ کی بنیادی تربیت دی جائے گی، چوتھے اور آخری روز تحریری امتحان، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔