منڈی بہاوالدین۔ عبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظاماتکیے گئے ہیں۔ عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جا رھا ھے۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا جا رھا ھے ۔عبا دت گا ہوں میںعورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ھے ۔ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسبانتظام کیا گیا ھے ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانے کی حدود میں لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کر رھے ھیں۔