بیجنگ  گزشتہ ماہ چین کی برآمدات میں ایک برس قبل مارچ کے مہینے کے مقابلے میں 30.6 فیصد اضافہ

بیجنگ  گزشتہ ماہ چین کی برآمدات میں ایک برس قبل مارچ کے مہینے کے مقابلے میں 30.6 فیصد اضافہ ہوا۔ چینی کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصے میں درآمدات میں بھی 38.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کی وجہ کورونا کی وبائ کے سبب دنیا بھر میں چینی مصنوعات کی طلب میں اضافہ بنی۔ یہ مسلسل نواں ماہ تھا جب چینی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں چینی برآمدات 49 فیصد بڑھی ہیں جبکہ درآمدات میں بھی 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں