(جہلم سید عمر عباس سے ) موبائل نیٹ ورک سروس کے مسائل سے اہلیان علاقہ چوٹالہ پریشان تارکین وطن اپنے گھر والوں سے فون نیٹ پر بات کرنے کیلئے مسائل کا شکار ہیں ملک فیضان اعوان۔ چوٹالہ اور اسی UC سے ملحقہ دیہات کی اکثریت بیرون ممالک کام کرتی ہے یا فوج میں ملازمت کرتی ہے لیکن اپنے گھر والوں سے فون یا انٹرنیٹ پر بات کرنے کے لئے مسائل کا شکار ہے چوٹالہ قصبہ میں معتبر کمپنیوں کے پول نصب ہیں اور روزانہ لاکھوں کروڑوں کما رہی ہیں اس سے قبل ان کمپنیوں کو باقاعدہ نیٹ ورک سروس کی شکایت بھی بارہا درج کروائی جا چکی ہیں مگر شکایت کا ازالہ نہیں ہو سکا۔