dpo-Gujrat

شہریوں کو ہراساں کرکے رشوت لینے والے تین پولیس ملازمان کو محکمہ سے برخاست کردیا گیا۔

کھاریاں ( جبار ساگر ) شہریوں کو ہراساں کرکے رشوت لینے والے تین پولیس ملازمان کو محکمہ سے برخاست کردیا گیا۔
محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا۔ڈی پی او گجرات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس ملازمان کی جانب سے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر رشوت وصول کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔جس پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رشوت ستانی میں ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے معاملہ کی بابت انکوائری کمیٹی تشکیل جس میں الزامات درست ثابت ہونے پر ڈی پی او گجرات نے رشوت خوری اور شہریوں کوہراساں کرنے والے تین ملازمان 1۔ کنسٹیبل شفیق الرحمان2۔ ذیشان ضیاء3۔فیاض علی کو ڈسمس کرتے ہوئے محکمہ سے فارغ کر دیا۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا اور انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری ایسے عناصر کی شکائیت بلا خوف و خطر رپورٹ کروائیں جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں