سستا رمضان بازارچونیاں میں چینی کا حصول عذاب بن گیا، صرف ایک کلو چینی کیلئے شناختی کارڈ کی لازمی شرط، شہریوں کا شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

چونیاں (طاہر رحمان سے) سستا رمضان بازارچونیاں میں چینی کا حصول عذاب بن گیا، صرف ایک کلو چینی کیلئے شناختی کارڈ کی لازمی شرط، شہریوں کا شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابقسستا رمضان بازار چونیاں میں لمبی لائن میں لگنے کے بعد شناختی کارڈ نمبرلکھوانے کے بعد صرف ایک کلو چینی دی جاتی ہے۔شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سستی چینی کے حصول کیلئے رمضان بازار میں آئے لمبی لائن میں لگنے کے بعد جب باری آئی تو شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے چینی نہ دی گئی۔چینی دینے والوں نے کہاکہ شناختی کارڈ لازمی ہے اس کے بغیر چینی نہیں ملے گی۔ لمبی لائن میں لگنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر نوٹ کروانے کے بعد صرف ایک کلو چینی دینا ایک مذاق ہے۔ سستے رمضان بازار کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔شناختی کارڈ کے بغیر کم از کم دو کلو چینی دی جائے اور شناختی کارڈ والوں کو پانچ کلو چینی دینی جائے تا کہ دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے آنیوالوں کو فائدہ ہو۔ورنہ رمضان بازارعوام کیلئے ایک مذاق بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں