ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت ن کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت نے سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ، سستارمضان بازار ریلوے روڈ، شاہ جہانگیرروڈ، ظہور الہی اسٹیڈیم کا دورہ کیا

سبزیوں، پھلوں کی نیلامی کی نگرانی کی اور سٹالز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ پہنچے اور نیلامی کے موقع پر موجود رہے، بعد ازاں انہوں نے منڈی کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور ریٹ کارڈز چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر وہاں رکھی گئی سبزیوں، پھلوں، دالوں، چینی، آٹے کے سٹالز، ایگری فیئر پرائس شاپس کا معائنہ کیا، وہاں رکھی گئی اشیاء کی کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں