چونیاں (طاہر رحمان سے) یوٹیلٹی سٹوروں پرچینی غائب،رمضان سے ایک دن قبل سے چینی دسنتیاب نہیں، حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی سبسڈی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے،سپلائی بہتر بنانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے یوٹیلیٹی سٹوروں پر عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا تھالیکن چونیاں شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے یا کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ریلیف نہیں مل رہا ہے۔لوگ چینی، آٹے وغیرہ کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹور کا رخ کرتے ہیں تو سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے سپلائی نہ ہونے کا کہا جا تا ہے۔۔سستی اشیاء کے حصول کیلئے بار بار چکر لگا نے سے لوگوں کے جوتے گھس گئے۔ سٹور انچارچ لوگوں کو طفل تسلیاں دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ رمضان سے پہلے آنے والے سپلائی کواپنے من پسند لوگوں کو اندر کھاتے دے کرعام لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومتی اعلانات پرمکمل عملدرآمد کرتے ہوئے وافر سپلائی مہیاکی جائے اور من پسند لوگوں کو نوازنے اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث یوٹیلیٹی سٹور انچارجوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔