سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 12 کلو سے زائد منشیات برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن خرم شہزادنے سب انسپکٹر فخر زمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش ناہب سلطان کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 9486 گرام چرس اور3391 گرام افیون برآمد کر لی ہے۔ ملزم یہ منشیات پنجاب کے مختلف اضلاعمیں جا کر فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)