جب کروناوائرس کی وبا دنیا میں ابھی شروع ہی ہوئی تھی اور فروری ۲۰۲۰ میں ہمارے پڑوسی صوبہ سندھ میں کرونا کا پہلا کیسرپورٹ ہوا تھا تو WHO سب آفس کی جانب سے مجھے وبا سے نمٹنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز آفس کی مدد کرنے کی ذمہ داریسونپی گئی۔ تب سے لیکر اب تک ہماری تکنیکی، سماجی، سیاسی و انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام کرنے کی صلاحیتیں اسی کام پرمرکوز ہیں۔ میں نے حکومت بلوچستان کی تکنیکی تجاویز لکھنے میں اپنی خدمات پیش کیں اور قومی و بین الاقوامی ڈونر تنظیموں سے کافیوسائل حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہا۔
صورتحال اتنی تیزی کے ساتھ بدل رہی تھی کہ ہمارے لیے وقت کا اندازہ لگانا ہی مشکل ہورہا تھا۔ کیسوں کی تعداد میں اتنی تیزیکے ساتھ اضافہ ہورہا تھا کہ ہمارے جیسے کمزور نظام صحت کیلئے صورتحال کی سنگینی کو پرکھنے اور ایسے حل تلاش کرنا مشکل تھا جنسے اس وبا کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بلوچستان کے صحت کے نظام کی وبا کی نگرانی، وبائیاتاور ان کا علاج، ایمرجنسی میں تیار رہنا، ایڈووکیسی، رابطہ کاری اور سوشل موبلائیزیشن میں روزانہ کی بنیادوں پر معاونت کی۔ ہماریپانچ ارکان پر مشتمل ٹیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے بلوچستان حکومت کیلئے ابتدائی IPC، ٹیسٹنگ، کلینیکل انتظامات اور دیگرتکنیکی رہنما ہدایات وضع کیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے ان رہنما ہدایات پر ماسٹر ٹرینرز کی تربیت بھی کرائی تاکہ اس بات کو یقینیبنایا جاسکے کہ نچلی سطح تک SOPs پر مطلوبہ انداز میں عمل ہو پائے۔
مجھے راتوں کو بھی ڈیوٹی دینی پڑتی تھی، اس مستقل خوف کے ساتھ کہ کہیں میں اپنے اہل خانہ میں وائرس منتقل کرنے کا ذریعہ نہ بنجاؤں۔ میں نے گھر پر کم سے کم وقت گذارنا شروع کردیا تھا اور فیلڈ میں زیادہ۔ میں نے لوگوں کی خدمت کے جذبہ کے تحت چھ ماہتک اتوار کی چھٹی کی بھی قربانی دی۔ دل میں یہ امید تھی کہ میں کچھ لوگوں کی زندگی بچانے میں کوئی کردار ادا کرسکتا ہوں اور اسیامید نے میرا جذبہ بلند کیے رکھا۔ ہم بہت مشکل وقت سے گذرے ہیں اور ابھی تک گذر رہے ہیں، لیکن اس کی وجہ سے ہمارےنظام خاص طور پر صحت کے نظام کی خامیوں اور خوبیوں کو واضح کرہ دیا ہے۔ اس کو موقع جان کر ہمیں چاہیے کہ اپنی اصلاحکریں اور پورے ملک کیلئے ایک مضبوط نظام صحت کیلئے اپنی توانائیاں اور وسائل صرف کریں۔ ہماری ساری مشکلات کا حلسائنس کے پاس موجود ہے۔ آئیں، خود کو ماحول کے مطابق ڈھال لیں اور ایک صحتمند زندگی گذاریں۔