سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن پنجاب کا گجرات کا اچانک دورہ ، گندم خریداری مراکز گجرات، منگوال، رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ، ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا معائنہ

لالہ موسیٰ (محمد کامران)سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن پنجاب وقاص علی محمود نے گجرات کا اچانک دورہ کیا، گندم خریداری مراکز گجرات، منگوال، رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ، ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا اور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شہزاد، انصر حیات، اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین، ڈی ایف سی نصراللہ ندیم بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمود نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران ضلع گجرات میں گندم خریداری کا ہدف 20 ہزار میڑک ٹن مقرر کیا گیا،گندم خریداری کے لئے ضلع گجرات میں پانچ مراکز قائم کرکے وہاں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، گندم خریداری مرکز منگوال کے لیے خریداری کوٹہ 6 ہزار میٹرک ٹن، ڈنگہ 5 ہزار میٹرک ٹن جبکہ گجرات، جلالپور جٹاں اور لالہ موسیٰ کا کوٹہ تین تین ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق شفافیت یقینی بنانے اور کرونا وبا سے کسانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے باردانہ کی درخواست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں ضلع گجرات میں ابتک 371 سو سے زائد کسان باردانہ کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وقاص علی محمود نے کہا کہ ضلع گجرات کے دس رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء فراہم کی جارہی ہیں، رمضان بازاروں میں ابتک 10 کلو گرام آٹے کے 46494 تھیلے سپلائی کئے گئے ہیں،375 روپے فی ٹھیلہ کے ریٹ پر ان میں 31754 فروخت ہو چکے ہیں، رمضان بازاروں میں 12007 کلو چینی فروخت ہو چکی ہے، دیگر اشیاء خورد و نوش کی بھی وافر مقدار میں سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئیگرانفروشوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور رواں ماہ 52 گرانفروشوں کو گرفتار، 496 پر 16 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں