لالہ موسیٰ (محمد کامران) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال حج اجازت ملی تو پاکستان سے 50 ہزار لوگ فریضہ حج ادا کرسکیں گے، فی الحال سعودی عرب نے حج انتظامات کا گرین سگنل نہیں دیا،اگر اجازت دی تو ویکسی نیشن اور عمر کی حد پہلی شرط ہوگی، اس کیلئے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پچھلے سال بھی حج نہیں ہوسکا، اس بار بھی ہمیں کہا گیا کہ جب تک ہم اجازت نہیں دیں گے آپ حج کے انتظامات نہ کریں، ابھی تک ہمیں حتمی طور پر نہیں بتایا گیا، سعودی عرب کی وزارتیں حج انتظامات اور کورونا کی صورتحال کو دیکھ کر کام کررہی ہیں، اگر سعودی عرب نے حج کی اجازت دی تو محدود پیمانے پر ہوگی، ویکسی نیشن شرط ہوگی۔