لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلع میں آج سے “خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا،
15ہفتوں پر محیط اس پروگرام میں سرکاری محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے کام کرینگے، حکومت پنجاب افسران کی کارکردگی کی رینکنگ کریگی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خود “خدمت آپکی دہلیز پر”پروگرام کو مانیٹر کریں گے، اس اقدام کا بنیادی مقصد ریونیو، پولیس، بلدیاتی اداروں، سمیت مختلف محکموں کی عوامی خدمات کو بہتر بنانا ہے، بہتر نتائج کے حصول کیلئے ٹائیگر فورس کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ سول سوسائٹی، این جی اوز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی، حکومت پنجاب پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سافٹ وئیر بھی متعارف کرانے جارہی ہے جس کی مدد سے افسران کارکردگی پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے جبکہ شہری بھی اپنا فیڈ بیک دے سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پندرہ ہفتوں کے اس پروگرام میں میونسپل کمیٹیوں کی ذمہ داریوں بشمول سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد،رمضان بازاروں میں سہولیات، عید سپیشل مہم،عید گاہوں کی صفائی، منڈیوں کے دورہ جات، گرین ویک، روڈ سیفٹی، بیوٹیفکیشن، شجرکاری، فائل ڈسپوزل، انکوائریوں اور تفیشی امور کی تکمیل، شجر کاری اور میاواکی جنگل لگانے، وال چاکنگ کے خاتمہ، خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت، پبلک ٹوائلٹس کی صفائی، سمیت مختلف اہداف سونپے جائیں گے جو متعلقہ محکمے سرانجام دیکر اس حوالے سے پورٹل پر اپ ڈیٹ کریں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ “خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کے تحت دیے گئے اہداف کے حصول کیلئے بطور سربراہ ادارہ جات اپنا اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔