لالہ موسیٰ میں چینی نایاب،شہری چینی کیلئے مارے مارے پھرنے لگے

لالہ موسیٰ (محمد کامران)لالہ موسیٰ میں چینی نایاب،شہری چینی کیلئے مارے مارے پھرنے لگے ۔

اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب حکو مت کی طرف سے ماہ رمضان میں عوام کو چینی 85روپے فی کلو فراہم کرنے کااعلان کیاگیا ،جس کے مطاب انتظامیہ نے دوکانوں کیلئے 50کلو سے 100کلو روزانہ چینی فراہم کرنے کاپلان بنایا،جس پر دوکانداروں کیلئے یہ بھی مشکل کام تھاکہ روزانہ 500کلو چینی فروخت کرنے والا دوکاندار 50یا100کلو چینی سے سارادن کیسے نکالے لیکن اب دوکانداروں کاکہناہے کہ ہمیں چینی مل ہی نہیں رہی جبکہ عوام سارادن چینی کاپوچھنے آتے ہیں ،دوکانداروں کاکہناہے کہ کوٹہ سسٹم کے بجائے دوکانداروں کو کھلی چینی فراہم کرکے ان کو85روپے فی کلو سے فروخت کرنے کاکہاجائے پھر جو زیادہ قیمت پرفروخت کرے اس کیخلاف کاروائی بھی کی جائے لیکن اس طرح انتظامیہ چینی کاخودبحران پیداکررہی ہے۔
رمضان بازر میں لگے سٹال پر چینی خریدنے کیلئے لمبی لائنوں میں لگ کر، شناختی کارڈ دیکھا کر 2 کلو چینی دستیاب ہوتی ہے . جس سے وقت کا ضیاّ بھی ہوتا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں