پولیس اور رینجرز کا مشتبہ افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاﺅن

لالہ موسیٰ (محمد کامران ) پولیس اور رینجرز کا مشتبہ افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاﺅن رات کی تاریکی میں رینجرز اور پولیس کی متعدد گاڑیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے ملازمین کے ہمراہ مقامی پولیس کی طرف سے اشتعال اور نفرت پھیلانے کے خدشات کے پیش نظر درجنوں افراد کی گرفتاری کےلئے کریک ڈاﺅن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق حکومت کی ہدایت کے تحت جو بھی موجودہ حالات میں اشتعال پھیلا کر بدامنی پھیلانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال دلانے یا کالعدم تنظیم کے حق میں کوئی بیان یا پوسٹ شیئر کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیاجائے گا ذرائع کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کیاجارہا ہے کالعدم ہونے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان سے وابستہ ایسے علماءاکرام اور افراد کے خلاف ایکشن لیاجارہا ہے اور ان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں جن سے اشتعال اور نفرت پھیلانے کی توقعات کی جا سکتی ہے.حکومت ملک میں قیام امن کےلئے تمام ترا قدامات بروئے کار لا رہی ہے ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں