ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ

لالہ موسیٰ (محمد کامران) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سبزی و فروٹ منڈیوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے،

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور نیلامی کے موقع پر موجود رہے، دیگر منڈیوں میں بھی متعلقہ افسران نے اپنی زیر نگرانی نیلامی کرائی۔ وزیرا علی پنجاب کے وژن کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی مصنوعی مہنگائی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، پولیس فورس کے ضلعی کمانڈر کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی پہنچے اور نیلامی کے موقع پر موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائیں، پھڑیے ریٹ کارڈ نمایاں جگہ آویزاں کریں، آڑھتی اور پھڑیے خرید و فروخت کی رسید جاری کریں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنرز کے نمائندہ افسران سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، سرائے عالمگیر میں موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں