ڈپٹی کمشنر گجرات محمد سیف انور کا رمضان بازار لالہ موسی کا دورہ

لالہ موسیٰ (محمد کامران )ڈپٹی کمشنر گجرات محمد سیف انور کا رمضان بازار لالہ موسی کا دورہ ،موقع پر موجود چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسی تنویر عباس گجر نے رمضان بازار کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا . ڈپٹی کمشنر گجرات نے رمضان بازار میں لگائے گئے تمام اسٹالوں کا جائزہ لیا اوراشیاء خوردونوش کی کوالٹی معیار اور قیمتیں چیک کیں . رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو رمضان بازار میں آٹا ، چینی ، دالیں، گھی،آئل اور دیگر اشیاء خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں