لالہ موسیٰ (محمد کامران) لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، ڈنگہ ،گجرات یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستی اشیاءکی عدم دستیابی پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔سستی اشیاءآٹا،چینی، دالیں ، چاول،گھی ، آئل اور بالخصوص وہ اشیاءجن پر سبسٹڈی دی گئی ہے نایاب ہیں جبکہ دوسری طرف سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد سپلائی پہنچ رہی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ حکومت اشیاءکی بروقت اور وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔جبکہ چینی لینے کے لیے شرائط بھی پوری کرنا لازم ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے وعدے پورے کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔