لالہ موسیٰ (محمد کامران) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء،چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ چوہد ری ندیم اصغرکائرہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ غیر مستحکم ٹیم اور پالیسی ہے، حکومت وزارت خزانہ کو عارضی بنیادوں پر چلا رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈھائی سال میں کابینہ اندر چھٹی بار بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار بار وزیر خزانہ تبدیل کیا گیا ہے، 5 بار چیئرمین ایف بی آر کی تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ کی تقرری قابل تشویش ہے۔