وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے ، وزیراعظم ملک کے امن و امان کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب فرمائے گے ، وزیراعظم ملک کے امن و امان کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے امن و امان کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینئر وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنے اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات سےآگاہ کریں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے دینی اور سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں، اس معاملے کو غلط استعمال کرکے خود کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، اپنے ملک میں توڑ پھوڑ سے کسی اور کو فرق نہیں پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں