خانیوال : حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ، چیکنگ کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے 4 دکاندار جیل بھجوا دیئے جبکہ 6 کیخلاف ایف آئی آرز درج۔۔۔

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے نئے ہفتے کے آغاز پر دن بھر چیکنگ کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے 4 دکاندار جیل بھجوا دیئے جبکی 6 کیخلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئیں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے گرانفروشوں کو سوا 2 لاکھ روپے کے جرمانہ بھی کئے گئے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کی پرفارمنس بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرائس مجسڑیٹس کو کریک ڈائون کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیا-انہوں نے ہدایت کی کہ عادی ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کے بجائے سیدھا جیل بھجوایا جائے چینی کی 85 روپے کلو فروخت بھی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں