خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے قومی شاہراہ پر ڈیوٹی پر مامورپولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطارکیا اس موقع پر انسپکٹر مہر سعید‘ انسپکٹر ظفر امتیاز ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمین کو روزے کی حالت میں پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ انسانی ہمددردی کے جذبہ کیساتھ عوامی خدمت کے لیے فرائض کی ادائیگی قابل تحسین عمل ہے اورمجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جوہر حال میں سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکا رہے اورمیں امید کرتا ہوں کہ پولیس افسران اورجوان آئندہ بھی پہلے سے زیادہ چاک وچوبند‘ایمانداری‘ محنت‘لگن اورعوامی خدمت کے جذبہ سے سرشارہوکر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ اپنے محکمہ اوراپنی وردی کے وقار کی حفاظت کریں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی اوربقاء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔