سکھ مذہب کے بیساکھی ،، تہوار کی تقریبات پر امن اختتام پذیر ہو گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کی ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ کو سیکیورٹی انتظامات مکمل بنانے پر شاباش

ننکانہ صاحب( ملک جعفر سے) سکھ مذہب کے بیساکھی ،، تہوار کی تقریبات پر امن اختتام پذیر ہو گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کی ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ کو سیکیورٹی انتظامات مکمل بنانے پر شاباش۔آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خاں کا کہنا ہے کہ سکھ مذہب کے تہوار اور عبادتی اوقات میں گوردوارہ جات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ریجنل پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ انٹر نیشنل سٹی ننکانہ بابا گورونانک دیو جی کی بدولت پوری دنیا میں مشہور ہے۔ سکھ برادری کے تمام مذہبی تہواروں اور تقریبات پر دنیا بھر سے یاتری شمولیت اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل پولیس آئندہ بھی سیکیورٹی انتظامات اور تمام ممکنہ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اس روایت کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور ریجنل پولیس آفیسر سکھ برادری کے مذہبی تہوار “بیساکھی،، کی تقریبات کے پر امن اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ، ڈسٹرکٹ پولیس قصور، اور پنجاب کنسٹیبلری فاروق آباد اور فیصل آباد سے آئے ہوئے پولیس افسران و جوان مبارکباد کی مستحق ہے اور سیکیورٹی کے مئوثر اور مثبت انتظامات مکمل بنانے پر شاباش دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں