ناموس رسالتﷺ پر جان بھی قربان ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر کسی قسم کا ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دینگے ۔ ضلعی امن کمیٹی خانیوال

خانیوال ( عرفان جاوید سے)خانیوال ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے مقامی پریس کانفرنس کی کی.

تفصیلات کے مطابق خانیوال ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے مقامی پریس کانفرنس کی جس کی صدارت قاری سیف اللہ عابد جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا فتح حامدی رہنما جماعت اہل سنت شیخ ذوالفقار علی رضوی جماعت اہلسنت مفتی شوکت علی سیالوی رہنما جماعت اہلسنت اور مقامی علماء کرام اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبد اللطیف انور اور سینئر صحافی اور وکلاء برادری اور اقلیت کے نمائندگان نے بھی شرکت کی پریس کانفرس میں علماء نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ضلعی امن کمیٹی خانیوال میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا مکمّل کردار ادا کرے گی اس کے ساتھ ساتھ امن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر جان بھی قربان ہے اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر کسی قسم کا ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دینگے آخر میں ممبرامن کمیٹی مولانا فتح حامدی رہنما اہلسنت جماعت نے دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں