ننکانہ صاحب(ملک جعفر سے) ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی ایس ایچ او محمد یونس ڈوگر کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ 2 منشیات فروش خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار۔ منشیات فروش ملزمہ کے قبضہ سے 3 کلو سے زائد چرس، وٹک رقم 18ہزار 470 روپے، 18 موبائلز، 8 گھڑیاں، 2 جوڑے سونے کی بالیاں اور ٹاپس وغیرہ برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے ASI ظفراللہ خاں نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ دوران کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گھرانے سے تعلق رکھنے والی ملزمہ ریحانہ بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 580 گرام چرس، وٹک رقم 14 ہزار 170 روپے، 18 عدد موبائل، 8 گھڑیاں، 2 جوڑی طلائی بالیاں اور ٹاپس وغیرہ برآمد کیے جبکہ دوسری جانب ASI عبدالمنان نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے خاندان کی ملزمہ مسرت بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ملزمہ کے قبضہ سے 1 کلو 510 گرام چرس اور وٹک رقم 4300 روپے برآمد ہوئی ڈی پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ یونس ڈوگر اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔ منشیات فروشوں اور منشیات فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مئوثر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔