چونیاں (طاہر رحمان سے)18 ہندو خاندانوں کے 61افراد کا قبول اسلام،بانی و چیئرمین ادارہ تحفظ نومسلم آف پاکستان ڈاکٹر میاں عبدالسمیع نے کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندو خاندانوں کے مر د و خواتین اور بچوں کے اسلامی نام رکھے اوراسلام پر استقامت کی دعا کی گئی۔مسلمانوں کی طرف سے نو مسلموں کو تحفے وغیرہ دئے گئے۔بانی و چیئرمین ادارہ تحفظ نومسلم آف پاکستان ڈاکٹر میاں عبدالسمیع سے صوبہ سندھ ضلع ٹنڈو اللہ یارکے مختلف دیہاتوں ٹنڈو غلام علی،نو کوٹ وغیرہ کے8 1ہندو خاندانوں کے 61 افرادگزشتہ دو سالوں سے رابطے میں تھے اور اسلامی تعلیمات کی طرف رجوع کر رہے تھے۔اس سلسلے میں بستی عمر شیخ میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں مولانا عبدالغفور، مولانا یٰسین نجم،قاری سلیم ساجد ربانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر نو مسلموں نے کہا کہ انہوں نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر کلمہ پڑھا اوریہ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں سیدھا راستہ دکھایا اور ہمیں جہنم کے راستے سے ہٹا کر جنت کا حقدار ٹھہرایا۔ڈاکٹر میاں عبدالسمیع و دیگر افراد کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں کلمہ پڑھایا اور ہماری خدمت کی۔
