ظالم حکمرانوں نے غریبوں سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں

چونیاں (طاہر رحمان سے) سماجی شخصیت مدثر خان لودھی نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے غریبوں سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں حکمرانوں کا ظلم وستم عوام خاموشی سے برداشت کر رہی ہے۔مہنگائی روکنی ہے تو حکومت کے سامنے جرات کا پہاڑ کھڑا کرنا پڑے گا۔غریب لوگ متحد ہوجائیں تو حکومت کو ظالمانہ فیصلے کرنے سے روک سکتے ہیں۔ایک طرف کورونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں دوسری طرف غریب دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے پریشان ہیں۔مسلم لیگ ن دور میں ہر پاکستانی خوشحال تھا لیکن موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کی بدولت عوام کو گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مزید تحریک انصاف کی حکومت رہی تو کاروبار نہ ہونے کی وجہ غریب خودکشوں پر اتر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں