کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے حالیہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی اور اسی دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔