کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر پاکستان نے بھارت کوبھی کیٹیگری سی میں شامل کردیا
کورونا وائرس کی تیسری لہرکے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے بھارت بھی کیٹیگری سی میں شامل ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ممالک میں بھارت،جنوبی افریقا، برازیل، زمبابوے، کینیا، تنزانیہ، رونڈا اور موزمبیق سمیت 23 ممالک شامل ہیں جب کہ کیٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز وطن واپس نہیں آسکیں گے۔
کیٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان، سعودی عرب، سنگاپوراورسری لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ کیٹیگری بی ممالک کے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔