وزیراعظم کو اہم بریفنگ، کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم جلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کالعدم جماعت تحریک لبیک (ٹی ایل پی) سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جا رہی ہے۔ تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ جماعت کالعدم اور پابندی برقرار رہے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات کو واپس لینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔