لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور ذوہیب احمد انجم کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب احمد انجم نے پٹرول پمپس،کریانہ سٹور و دیگر دوکانوں پر چھاپے مارے،5 گراں فروش گرفتار،6 پٹرول پمپس مالکان کو 70 ہزار روپے کے نقد جرمانے

لودھراں (رپورٹ ملک محمدارشد ) ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور ذوہیب احمد انجم نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب احمد انجم نے پولیس نفری کے ہمراہ پٹرول پمپس،کریانہ سٹور و دیگر دوکانوں پر چھاپے مارے،اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب احمد انجم نے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ اور پیمانے چیک کئے،اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب احمد انجم نے زائد نرخ وصول کرنے پر 6 پٹرول پمپس مالکان کو 70 ہزار روپے کے نقد جرمانے کئے،اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب احمد انجم نے 6 گراں فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب احمد انجم نے دوکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں اور اشیاء خوردونوش مقررہ قیمتوں پر فروخت کی جائیں،دوکاندار ناجائز منافع خوری اور مصنوعی گرانی سے اجتناب کریں،زائد نرخ وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں