ملک میں کورونا سے مزید 137 افراد زندگی کی بازی ہار گے
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68002 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5445 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
ملک میں کورونا سے مزید 137 افراد انتقال کر گئے اور 5445 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68002 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5445 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 137 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16453 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 66882 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 83298 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4286 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 67131 ہو گئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 273466 ہوگئی ہے جب کہ 4556 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 273566 ہے اور 7561 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21000 اور ہلاکتیں 225 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 107309 اور 2920 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15741 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 442 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5191 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 70609 ہے اور اب تک 645 مریض انتقال کر چکے ہیں۔