ننکانہ صاحب : ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاداجلاس ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبر سمیت بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور

ننکانہ صاحب (رپورٹ ملک جعفر) ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاداجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد عثمان خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر بخت یار خان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت اجلاس میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر سمیت بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور آئےضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گاضلع بھر میں 15سال سے کم عمر بچوں سے ہرگز مشقت نہیں کروائی جاسکتی بھٹہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے رائج کردہ مزدوری کی ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایاجائے گا ننکانہ صاحب کی حدود میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قانون پر سختی سے عمل درآمدکو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں