لالہ موسیٰ (محمد کامران) اے سی کھاریاں خالد عباس نے مرکز خریداری گندم لالہ موسیٰ میں کسانوں میں باردانہ تقسیم کیا اور بتایا کہ کسانوں سے گندم کی خریدار ی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اے سی کھاریاں نے اس موقع پر بتایاکہ لالہ موسیٰ کا کوٹہ تین تین ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق شفافیت یقینی بنانے اور کرونا وبا سے کسانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے باردانہ کی درخواست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں، گندم کے معاوضہ کی ادائیگی کا نظام شفاف بنانے کیلئے کسانوں کو تمام ادائیگیاں انکے بنک اکاؤنٹس میں کی جائیں گی۔