لالہ موسیٰ(محمد کامران) ملک بھر کی طرح ڈنگہ میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی گذشتہ چند ہفتوں سے مرغی کا گوشت 400روپے فی کلو تک فروخت کیاجاتا رہا برائلر مرغی کی قیمتوں میں بلا جواز اور بے تحاشہ قیمتوں کو حکومت کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے مرغی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ڈنگہ کے مرغی فروشوں نے گذشتہ روز مکمل طور پر ہڑتال کی اور دوکانیں بند رکھیں اور قیمتوں میں اضافہ پر شدید مذمت کی مرغی فروشوں کی ہڑتال اور چھوٹے بڑے گوشت کے ناغہ ہونے کی وجہ سے خریدارگوشت نہ ملنے پر پریشانی کا شکار رہے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں پرلگے ہوئے ہیں 200روپے فی کلو میں فروخت ہونےوالا برائلر مرغی کا گوشت 400روپے فی کلو کی حد کو بھی پار کررہا تھا مگر حکومت اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نااہلی اور ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے برائلر مافیا لوٹ مار میں مصروف ہے