بھوتہ کے قریب سپیڈ بریکر کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آنے والی کار کی زد میں آگئے

لالہ موسیٰ (محمد کامران) نواحی گاؤں بھوتہ کے قریب ٹریفک حادثہ،کار کی زد میں آکر ظفر اقبال سکنہ دولت نگر جاں بحق، شمریز شدید زخمی ہو گیا،کارڈرائیور موقع سے فرار،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں بھوتہ کے قریب سپیڈ بریکر کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آنے والی کار کی زد میں آگئے جس سے 70سالہ ظفر اقبال ولد سردار خان قوم راجپوت ساکن دولت نگر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھتیجاشمریز اختر عمر 35 سال شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کی ایمبولینس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوت شد اور زخمی کورورل ہیلتھ سنٹر دولت نگر ریفر کیا جو کہ بعد ازاں نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی، حادثے کے بعدنامعلوم کار سوارموقع سے فرا ر ہوگئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں