سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں میں مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے ادویات کی خریداری اور ٹیسٹ پرائیویٹ لیب سے کروانے پر ایم ایس اور چائلڈ سپیشلسٹ سے وضاحت طلب

لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خاں میں مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے ادویات کی خریداری اور ٹیسٹ پرائیویٹ لیب سے کروانے پر ایم ایس اور چائلڈ سپیشلسٹ سے وضاحت طلب کر لی،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ کیا،انہوں نے سول ہسپتال کوٹلہ میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات بارے میں دریافت کیا،

ڈپٹی کمشنر کو مریضوں نے بتایا کہ چائلڈ سپیشلسٹ نے جو ادویات تجویز کی ہیں وہ ہسپتال سے دستیاب نہیں بلکہ پرائیویٹ میڈیکل سٹور سے خریدی ہیں، اسی طرح بلڈ ٹیسٹ بھی پرائیویٹ لیب سے کروانے کا کہا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ایم ایس اور متعلقہ ڈاکٹرسے وضاحت طلب کی جائے کہ انہوں نے مریضوں سے باہر سے ادویات کیوں منگوائیں نیز ہسپتال سے ٹیسٹ کیوں نہیں کئے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر مریضوں کو فارمیسی میں دستیاب ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں،دوا کے نام کی بجائے اسالٹ تجویز کریں تاکہ شہری حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ طبی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں