لالہ موسیٰ (محمد کامران) ممبر گجرات پریس کلب ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے بھانجے لانس نائیک نصیر عالم شہادت کے رُتبہ سے سرفراز۔ شہید لانس نائیک نصیر عالم کو سرگودھا کینٹ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہید کو سلامی دی گئی‘ صدر پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادریں و گلدستے چڑھائے گئے۔ شہید کی نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر سرگودھا‘ سینٹر کمانڈنگ آفیسر‘ آرمی ریمورٹ سنٹر سرگودھا و دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام سمیت معززین نے بھرپور شرکت کی۔
لانس نائیک نصیر عالم پشین بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہید ہو ئے۔ لانس نائیک نصیر عالم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز جمعرات 22 اپریل بعد نماز عصر سرگودھا کینٹ میں ادا کیا جائے گا.