موضع حسن پٹھان کے محلہ سراج پورہ میں بھٹہ خشت کا قیام معززین سراپا احتجاج ضلعی انتظامیہ فوری طور تعمیر کروائے

موضع حسن پٹھان کے محلہ سراج پورہ میں بھٹہ خشت کا قیام معززین سراپا احتجاج ضلعی انتظامیہ فوری طور تعمیر کروائے، اس حوالے سے راہنما پی ٹی آئی خان سلطان محمود خان لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موضع حسن پٹھان کے محلہ سراج پورہ عین آبادی میں بھٹہ خشت کا قیام آلودگی اور مشکلات کا آغاز ہے، حکومت جہاں آبادی سے باہر آلودگی کا ذریعہ بننے والے بھٹے بند کروا رہی ہے وہیں عین آبادی کے درمیان بھٹہ خشت کا قیام حیران کن اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، میں میڈیاکی وساطت سے ڈی سی گجرات سیف انور جپہ اور متعلقہ محکمہ کے افسران سے مطالبہ کرتاہوں کہ فوری طور اس بھٹہ خشت کی تعمیر رکوائی جائے اور شہر سے باہر دور نئے قانونی بھٹہ خشت کی نشاندہی کے بعد منظوری دی جائے تاکہ اہلیان علاقہ فضائی آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی موذی وباء اور بیماریوں سے بچ سکیں، اعلی حکام توجہ طلب معاملہ پر فوری نوٹس لے کر بروقت ازالہ کروائیں شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں