لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مین بازار کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ کیا. گراں فروشی پر کوٹلہ بازار کے دو تاجروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا بھی حکم دے دیا،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کورونا ایس او پیز پر علمدرآمد کا جائزہ لیا،ریٹ لسٹیں چیک کیں اور چینی مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی بجائے بوری کے نیچے رکھنے پر دو تاجروں قیصر ولد نذیر سکنہ پہاڑے اور علی شان ولد مختار احمد سکنہ ککرالی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی، دونوں ملزمان کو ککرالی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے دیہی مرکز مال اور فیلڈ آفس کوٹلہ ارب علی خان کا بھی معائنہ کیا،فیلڈ آفس کا ریکارڈ چیک کیا نیز دیہی مرکز مال میں موجود شہریوں سے ملازمین کے رؤیہ اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا