کھاریاں(جبار علی ساگر) کھاریاں شہر پر پیشہ ور گداگروں کی یلغار سینکڑوں کی تعداد میں ہر عمر کے گداگر پورے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان گداگروں میں بچے بزرگ خواتین، مرد اور نوجوان خوبرو دوشیزائیں شامل ہیں جوکہ گداگری کی آڑ میں فحاشی کو فروغ دے رہی ہیں بھیک مانگتے وقت بازاروں میں آنیوالے گاہکوں کو بے جا تنگ کرتے ہیں۔ اور بھیک نہ ملنے کی صورت میں بدتمیزی کرتے اور بد دعائیں دیتے ہیں۔ انتظامیہ سب کچھ جانتے ہوئے ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔ عوامی، تجارتی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیکر ان گداگروں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔