رمضان بازار میں آٹے اور چینی کی خریداری کےلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی ہے:ڈپٹی کمشنر

لالہ موسیٰ (محمد کامران )ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ، ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے ہمراہ ڈنگہ رمضان بازار کا خصوصی وزٹ کرتے ہوئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں آٹے اور چینی کی خریداری کےلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی ہے ، اور چینی فی کس 2کلو کر دی ہے جبکہ آٹا بھی جس کو جتنی ضرورت ہے گھریلو استعمال کےلئے دیا جائے گا ،

رمضان بازاروں میں لوگوں کو اشیاءخورد نوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہےں حکومت اربوں روپے کی سبسڈی دے کر غریب لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں ۔ آئل ، گھی ، آلو ، پیاز سبزیاں ، دالیں سمیت تمام اشیاءاوپن مارکیٹ سے سستے داموں فروخت کی جا رہی ہےں ہماری کوشش ہے کہ ضلع بھر کے تمام رمضان بازاروں میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ،

مہنگائی کا زور کم کرنے کےلئے رمضان بازاروں میں اشیاءسستے داموں فراہم کر رہے ہیں اوپن مارکیٹ میں بھی چینی اور آٹا وافر مقدار میں مہیا کر رہا ہے ، یہاں پر چینی 85روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے ، رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی کی وافر سٹاک موجود ہے ، دیگر اشیاءخوردنوش بھی کافی مقدار میں موجو دہیں فروٹ اور سبزیاں بھی سستی فروخت ہو رہی ہیں انتظامیہ بھر پور تعاون کر رہی ہے اور گاہکوں کو سہولیات کی فراہمی کےلئے کام کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں